منی پور میں ایک بس کھائی میں جا گری، 10 ہلاک،25زخمی

امپھال: شمال مشرقی ریاست منی پور کی قومی شاہراہ نمبر دو پر ماکھن پل کے نزدیک پیر کو رات تین بجے ایک مسافر بس کے کھائی میں گر جانے سے ایک عورت سمیت 10 افراد ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بس دیماپور سے امپھال جارہی تھی ۔ دو گھنٹے کے بعد موقع پر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا گیا۔
منی پور پولیس، آسام رائفلز اور چکوماری ، کھید جیفی ، ماکھن گاؤں کے لوگوں نے مل کر لاشیں باہر نکالیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ بس ڈرائیور نے اونگھنا شوع کر دیا ہوگا جس کے باعث اس کا ہاتھ بہکنے سے بس غیر متوازن ہو کر کھائی میں جا گری۔ انہوں نے بتایا کہ کھائی میں بس چونک اوندھے منھ گری تھی اس لیے آگے کی نشستوں پر بیٹھے لوگوں کی موت ہوئی۔ سبھی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bus falls in gorge in manipur 10 dead 25 injured in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply