مدھیہ پردیش میں بس بے قابو ہوکر پلٹ گئی،3 ہلاک ،46 زخمی

ڈنڈوری:مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری ضلع کے کیرنجیا تھانہ علاقہ میں آج ایک بس پلٹ جانے سے تین افراد ہلاک و46دیگر زخمی ہوگئے۔ بس میں سوار سبھی مسافر منڈلہ سے نمامی دیوی نرمدا سیوا یاترا نرمدا یاترا کی اختتامی تقریب میں شرکت کےلئے امرکنٹک جارہے تھے۔
شھڈول رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولس سدھیر لاڑ نے بتایا کہ منڈلا سے امرکنٹک جارہی بس صبحکیرنجیا کے جنگل میں سڑ ک کے کنارے بس کے انتظار میں کھڑے دو افراد کو روندتے ہوئے پلٹ گئی ۔
بتایا جاتا ہے کہ بس میں سوار سبھی مسافر نرمدایاتراکے اختتام کے موقع پر وہاں منعقد تقریب میں شامل ہونے کے لئے امرکنٹک جا رہے تھے۔فی الحال مہلوکین کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔اس اختتامی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی شرکت کرنا تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bus carrying passengers overturn in mps dindori three killed 46 injured in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply