مدھیہ پردیش میں باراتیوں سے بھری جیپ پلٹ گئی، ایک ہلاک، 11 زخمی

شیوپوری: مدھیہ پردیش کے شیوپوری ضلع کے بدرواس تھانہ علاقے میں باراتیوں سے بھری ایک جیپ بے قابو ہوکر سڑک کنارے واقع ایک مکان میں گھس کر پلٹ جانے سے ایک شخص ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق باراتیوں کو لے کر واپس آ رہی جیپ کل آگرہ۔ممبئی قومی شاہراہ پر واقع بارئی گاو¿ں کے پاس بے قابو ہو کر سڑک کنارے ایک مکان میں گھسنے کے بعد پلٹ گئی۔
حادثہ میں پران سنگھ کی موت ہوگئی اور 11 دیگر باراتی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں کچھ کو ضلع اسپتال اور کچھ کو بدرواس کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bus carrying marriage party overturns in mp one dies in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply