بہار میں کانوڑیوں سے بھری بس میں لوٹ مار، خاتون سمیت آٹھ افراد زخمی

بہار میں کانوڑیوں سے بھری بس میں لوٹ مار، خاتون سمیت آٹھ افراد زخمی
بھاگلپو:بہار میں ضلع بھاگلپور کے شاہ کنڈ تھانہ علاقے میں کل دیر رات مجرموں نے کانوڑیوں سے بھری بس میں لوٹ پاٹ اور مزاحمت کرنے پر ایک خاتون سمیت آٹھ کانوڑیو ں کو زخمی کر دیا۔
پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ چھ – سات رہزنوں نے بناما گاؤں کے نزدیک درخت گرا کر سڑک کی ناکہ بندی کر دی تھی۔ اسی دورا ن کانوڑیو ں سے بھری بس رکنے کے بعد لٹیروں نے بس میں لوٹ پاٹ شروع کر دی۔ مخالفت کرنے پر حملہ آوروں نے ایک خاتون کرشنا دیوی کو چاقو مار دیا جس سے وہ معمولی طور پر زخمی ہو گئی اس کے علاوہ سات دیگر کانوڑیو ں کو لاٹھی سے پیٹ کر زخمی کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ تمام کانوڑیے ضلع سپول سے ایک بس میں سوار ہو کر پانی بھرنے سلطان گنج میں گنگا ندی جا رہے تھے۔زخمیوں کو شاہ کنڈ کے ابتدائی صحت مرکز میں علاج کرایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کانوڑیو ں کے بیان پر نامعلوم مجرموں کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولس مجرموں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری کر رہی ہے۔