پنجاب کو اکالی دل اور بی جے پی الائنس نے کھوکھلا کر دیا؛ اکھل بھارتیہ مہیلا کانگریس

جالندھر: اکھل بھارتیہ مہیلا کانگریس کی صدر شوبھا اوجھا نے کہا کہ شرومنی اکالی دل اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے پنجاب کو کھوکھلا کردیا ہے۔ محترمہ اوجھا نے آج صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس پنجاب کے کسان ملک کا پیٹ بھرتے تھے، ان کے بیٹے سرحد پر ملک کی حفاظت کے لئے پہچانے جاتے تھے آج اس پنجاب کی ایسی حالت ہو گئی ہے کہ کسان قرض کے بوجھ تلے دب کر خودکشی کر رہے ہیں۔ ریاست کے 70 فیصد نوجوان کسی نہ کسی طرح کے نشے کی گرفت میں ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی جالندھر ریلی میں دئے گئے بیان کہ” پنجاب کو برباد کرنے والوں کو بخشا نہیں جاےگا “، پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اوجھا نے کہا کہ واقعی جس اتحاد نے پنجاب کو برباد کر دیا ہے لوگ اسے بخشیں گے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی تاریخ ہے کہ جو بھی وعدہ کیا جاتا ہے اسے پورا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پنجاب میں جو ایجنڈا لے کر آئی ہے حکومت بننے پر اسے پوری طرح سے نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے ہمیشہ ہی کسانوں کے لئے فلاحی اسکیمیں چلائی ہیں۔ جس روزگار کی گارنٹی کے لئے منریگا اسکیم اور تعلیم کے حق کی اسکیم اور خواتین کے لئے 33 فیصد ریزرویشن شامل ہے۔

Title: burden of debt killing punjab farmers akhil bhartiya mahila congress | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply