دہلی کے براڑی خنجر زنی کیس میں دہلی پولس کو خواتین کمیشن کا نوٹس

نئی دہلی: دہلی خواتین کمیشن نے پولس کو نوٹس بھیج کر قومی دارالحکومت کے براڑی علاقے میں کل ایک لڑکی پر سرعام چاقو سے حملہ کرکے قتل کئے جانے کے معاملے میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں جواب طلب کیا ہے۔
کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے آج ٹویٹ کر کے کہا کہ انہوں نے مقتولہ لڑکی کے والدین سے ملاقات کی ہے اور پولس کو نوٹس بھیج کر اس سلسلے میں کی گئی کارروائی کے بارے میں جواب طلب کیا ہے۔ دریں اثنا 21 سالہ لڑکی کو قینچی سے گودکر قتل کرنے والے ملزم سریندر کو چار دن کی پولس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
اس سے پہلے مالیوال نے اس واقعہ کو قانون اور معاشرے کی بڑی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی راجدھانی دہلی خواتین کے خلاف جرائم کی راجدھانی بنتی جا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Burari stabbing dcw issues notice to delhi police for inaction in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply