ہندوستانی خفیہ آمدنی ڈائریکٹوریٹ نے سات ٹن سونا اسمگل کرنے کے دھندے کا پردہ فاش کیا

نئی دہلی: آسام کے ایک سنار کو گرفتار کر کے خفیہ آمدنی ڈائریکٹوریٹ نے سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے گزشتہ ڈھائی برسوں میں دو ہزار کروڑ روپے قیمت کے سات ہزار کلو گرام سونے کی اسمگلنگ کا پتہ لگایا ہے۔
خفیہ آمدنی ڈائریکٹوریٹ (ڈی آر آئی) کی دہلی زونل یونٹ نے سونے کی اسمگلنگ کا جو کاروبار طشت ازبام کیا ہے وہ ملک کی اب تک کی سب سے بڑی سونے کی اسمگلنگ کا معاملہ ہے۔
یہ اسمگلنگ ہند۔میانمار سرحد کے راستے کی جاتی تھی۔یہ معاملہ اس وقت روشنی میں آیا جب یکم اور دو ستمبر کی رات میں اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے گھریلو کارگو ٹرمینل پر گوہاٹی کا رہائشی نریندر کمار جین نام کا سنار 10 کلو گرام سو نے کے ساتھ ڈی آر آئی کی دہلی زونل یونٹ کے جال میں پھنس گیا۔
اس کے قبضہ سے برآمد سونے کی چھڑیں 24 کیرٹ والی تھیں اور ہندوستان میانمار سرحد کے ذریعے اسمگلنگ کرکے لائی گئی تھیں۔ بعد میں انہیں گوہاٹی سے گھریلو پرواز کے ذریعہ دہلی لایا گیا تھا۔ پکڑے گئے سونے کی مارکیٹ کی قیمت تقریبا 3.1 کروڑ روپے ہے۔ ڈی آر آئی فضائیہ کے ملازمین اور د یگر افراد کے اس ریکٹ میں ملوث ہونے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bullion trader arrested for running smuggling 7000 kgs of gold in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply