ہریانہ میں سابق سر پنچ کار سوار بندوق برداروں کی فائرنگ میں ہلاک

بلند شہر(یو پی):اترپردیش میں بلند شہر ضلع کے سیانا علاقے میں گاڑی میں سوار کچھ بندوق برداروں نے ہریانہ کے ضلع پلول کے الیکاگاؤں کے سابق سرپنچ بھرت سنگھ کو گولی مار کر ہلاک اور ان کے ساتھی کو زخمی کر دیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پلول کوتوالی علاقے کے الیکا گاؤں کے سابق سرپنچ 52سالہ بھرت سنگھ اپنے ساتھی دگمبر کے ساتھ گنگا اشنان کے بعد گڑھ گنگا سے جب وہ بذریعہ کار واپس پلول جا رہے تھے تو شام کے وقت سیانا۔بلندشہر روڈ پر کار سوار بندوق برداروں نے ان کی کار پر فائرنگ کر دی جس میں بھرت سنگھ کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔
سیانا تھانہ کے، جس کی حدود میں یہ علاقہ آتا ہے،ایس ایچ او آر کے شرما نے کہا کہ یقین کیا جاتا ہے پنچایتی انتخابات کے دوران ہونے والی رنجش اس واردات کا شاخسانہ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bulandshahr former village sarpanch shot dead in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply