راجستھان میں عمارت منہدم،متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ

نئی دہلی:راجستھان کے جودھپور شہر کے سردار پورا تھانہ علاقہ میں ایک زیر تعمیر عمارت منہدم ہو گئی جس کے ملبہ تلے درجنوں افراد کے دب جانے کا خدشہ ہے۔

عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ اور این ڈی آر ایف کی ٹیموں نے بچاؤ اور راحت کا کام شروع کر دیااور فوری طور پر کم از کم تین افراد کو زندہ مگر سخت زخمی حالت میں ملبہ کے نیچے سے نکال لیا۔

عمارت کے گرتے ہی وہاں افراتفری مچ گئی اور کئی سو میٹر تک دھواں ہی دھواں ہوجانے کے باعث ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہیں دے رہا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ سردار پورہ علاقہ میں واقع اس عمارت میں کھدائی کا کام چل رہا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Building collapses in jodhpur several feared trapped in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply