پرسنل لاءبدلنے سے پہلے متعلقہ فرقہ کو اعتماد میں لیا جانا چاہئے:کانگریس

نئی دہلی:تین طلاق کے معاملے پر حکومت کے حلف نامے کی حمایت میں وزیر اعظم نریندر مودی کے تبصرے پر کانگریس نے آج کہا کسی پرسنل لاءمیں ترمیم کا فیصلہ کرنے سے پہلے متعلقہ فرقہ کا اعتماد حاصل کرنا ضروری ہے۔
کانگریس کے ترجمان آر پی این سنگھ نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس کا ہمیشہ اس معاملے پر ایک ہی موقف رہا ہے کہ اس معاملے میں سیاست نہیں کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے اور ہر فریق کو کو عدالت کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پرسنل لاء کوکسی دوسرے قانون سے مبدل کرنے سے پہلے اس فرقہ کو اعتماد میں لینا پڑے گا اور اس سے وابستہ لوگوں کے خیالات بورڈ کے سامنے رکھ کر اس پر غور کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس خواتین کے ساتھ یکساں سلوک چاہتی ہے اور ان کے ساتھ کوئی تفریق آمیز برتاؤ کو برداشت نہیں کر سکتی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Build trust before changing any personal law congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply