عام بجٹ میں سماج کے ہر طبقہ کو راحت دینے پر وزیر اعظم مودی کی جیٹلی کو مبارکباد

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے تنخواہ داروں کو راحت دینے کے لیے وزیر مالیات ارون جیٹلی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ کسان دوست، عام شہری دوست، کاروباری ماحول دوست اورترقی رخی بجٹ ہے۔اس سے زندگی گذارنا آسان ہوگا۔
اجوول اسکیم کا ہدف 5سے بڑھاکر 8کروڑ روپے کر دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر مالیات نے زراعت کے حوالے سے جن اسکیموں کا اعلان کیا ہے اس سے سبزی و پھل فروشوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اور کاشتکاروںکی آمدن بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔
انہون نے کہا کہ ملک کی ترقی میں کسانوں کا اہم رول ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس بجٹ سے متوسط طبقہ کی زندگی میں نمایں تغیر رونما ہوگا۔
انہوں نے پونے دو کروڑ گھروں میں بجلی کا کنکشن دینے اور چھوٹے کارباریوں کو مدد بہم پہنچانے کی کئی اسکیموں کے لیے کی وزیر مالیات کی تجویز کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ ملک کے سوا سو کروڑ و لوگوں کی امیدوں اور توقعات کو استحکام بخشے گا۔

Title: budget to accelerate economic growth it is focused on all sectors says pm modi | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply