ستر لاکھ نئی نوکریاں دینے اور آلو پیاز و ٹماٹر کی کھیتی کے لیے 500کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز کے ساتھ عام بجٹ لوک سبھا میں پیش

نئی دہلی: وزیر مالیات ارون جیٹلی نے ان کلمات کے ساتھ کہ 4سال پہلے غریبی دور کرنے کے وعدے کے ساتھ بر سر اقتدار آئے اور اب اس مالی سال کے دوران 70لاکھ نئی نوکریاں دینے کی اسکیم ہے جمعرات کو نریندر مودی حکومت کا آخری عام بجٹ لوک سبھا میں پیش کر دیا۔
انہوں نے اپنی تقریر میں کہاکہ ہندوستان دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھنے والی اقتصادی طاقت ہے۔مودی حکومت کے دور میں بدعنوانی کے معاملات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چار سال کے دوران ٹیکس دہندگان کی تعداد میں قرار واقعی اضافہ ہوا ہے اور وہ بڑھ کر 20لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
اور انکم ٹیکس سے90ہزار کروڑ روپے کی آمدن ہوئی۔جبکہ نوٹ بندش سے1000کروڑ روپے ٹیکس آیا۔ ہماری حکومت نے جی ایس ٹی کو سہل بنایا۔حکومت کروڑوں لوگوںکو مفت گیس کنکشن دے رہی ہے۔
پاسپورٹ بننا اور اس کا عوام تک پہنچنا اتنا آسان کر دیا گیا ہے کہ صرف دو تین روز میں ہی پاسپورٹ گھر پہنچ جاتا ہے۔علاوہ ازیں کاشتکاروںکی آمدن دوگنی کرنے کے وعدے پر حکومت پیش رفت کر رہی ہے۔
فصلوںکی کم سے کم سہارا قیمتوں میں ڈیڑھ گنا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چار کروڑ گھروں میں بجلی پہنچائی گئی۔ملک میں آلو پیاز اور ٹماٹر کی پیداوار کو فروغ دیں گے۔
اور ان کی کھیتی کے لیے حکومت 500کروڑ روپے دے گی۔مویشی پالن اور مچھلی پالن چلانے والوں کوبھی کسان کریڈٹ کارڈ دیا جائے گا۔ جیٹلی نے مزید کہا کہ ابھی تک 6کروڑ بیت الخلا بنائے جا چکے ہیںاور آئندہ مالی سال کے دوران مزید دو کروڑ بیت الخلا بنائے جائیں گے۔
جیٹلی نے کہا کہ شہری علاقوںمیں 37لاکھ نئے مکانات تعمیرکیے جائیں گے۔2022تک ہر غریب کو گھر دینے کا وعدہ کیا گیا۔لوگوں کو مفت دوائیںدینے کی تجویز ہے۔50کروڑ لوگوں کو 5لاکھ روپے تک کا میڈیکلیم دیا جائے گا۔
ہر پانچ پارلیمانی حلقوں پر ایک میڈیکل کالج کھولنے کی تجویز بھی اس بجٹ میں پیش کی گئی ہے۔ٹی بی کے مریضوںکو ہر ماہ500روپے کی مالی مدد کی جائے گی۔
حکومت نئی ملازمتوں میں12فیصد ای پی ایف دے گی۔وزیر مالیات نے یہ بھی کہا کہ ملک میں 600نئے ہوائی اڈے بنائے جائیںگے اور اب ہوائی چپل پہننے والے بھی ہوائی جہاز میں سفر کر سکیںگے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بٹ کوائن جیسی کرنسی ملک میں نہیں چلے گی۔لیکن انکم ٹیکس کی شرح میںکوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ موبائیل اور ٹی وی پر15فیصد کسٹم ڈیوٹی بڑھائی گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Budget 2018no change in income tax introduces standard deduction in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply