این ڈی اے حکومت 2018-19کے عام بجٹ میں ٹیکس رعایت کی حد بڑھا ئے گی

نئی دہلی: توقع ہے کہ2018-19کا عام بجٹ متوسط طبقہ کے لیے کچھ راحت لے کر آئے گا۔ 2019کے عام انتخابات سے قبل چونکہ بی جے پی قیادت والی این ڈی اے حکومت کا یہ آخری بجٹ ہے اس لیے اس میں ہر طبقہ کے لوگوںکے لیے کوئی نہ کوئی خوشخبری ہو سکتی ہے۔
کہاجارہا ہے کہ وزیر مالیات ارون جیٹلی کی قیادت میں وزارت خزانہ ذاتی انکم ٹیکس میں رعایت کی حد ڈھائی لاکھ سے بڑھا کر تین لاکھ یا اس سے زیادہ کرنے والی ہے۔
علاوہ ازیں ٹیکس دہندگان کا بوجھ کچھ اور ہلکا کرنے کے لیے ٹیکس شرح میں بھی وہ کچھ تبدیلیاں لا سکتی ہے۔وزارت خزانہ بچت کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے موچول فنڈ کی طرز پر بینکوں میں فکسڈ ڈپازٹ پر ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔ یہی نہیں بلکہ اس بجٹ میں کاشتکاروں کے لیے بھی کچھ راحتفا بخش اعلانات ہوسکتے ہیں ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Budget 2018 19 arun jaitley may hike income tax exemption limit from rs 2 5l to rs 3l in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply