اترپردیش کے مہوبہ شہر میں ایس پی و بی ایس پی کارکنوں میں فائرنگ کا تبادلہ،5زخمی

مہوبہ: اترپردیش کے مہوبہ میں چوتھے مرحلے کے اسمبلی انتخابات سے پہلے آج علی الصباح سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے حامیوں کے درمیان ہوئی فائرنگ میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش سکسینہ نے بتایا کہ صدر کوتوالی علاقے میں گورنمنٹ پولی ٹکنیک کے نزدیک صبح تقریباً تین بجے کار پر سوار ایک امیدوار کے حامی مبینہ طور پر ووٹروں کو پیسہ بانٹنے جا رہے تھے۔ وہیں دوسری پارٹی کے حامیوں نے روکنے کے لئے ان کا پیچھا کیا۔
ریلوے کراسنگ کے نزدیک موڑ پر آگے جا رہی گاڑی کے ڈرائیور نے بریک لگا دیئے جس سے پیچھے والی گاڑی ٹکرا گئی،اسی بات پر دونوں فریقوں کے درمیان ہوئے جھگڑے کے دوران ایک دوسرے نے فائرنگ شروع کردی۔ اس واقعہ میں مہوبہ اسمبلی سیٹ کے بی ایس پی امیدوار اریمردن سنگھ کا رشتہ دار، آزاد امیدوار راکیش سنگھ، ایس پی امیدوار سدھ گوپال ساہو کا بیٹا ساکیت وطارق سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ شدید طور پر زخمی راکیش اور ساکیت کو کانپور میڈیکل کالج ریفر کردیا گیا ہے۔
اطلاع ملنے کے بعد الیکشن کمیشن کے آبزرور کے ہمراہ ضلع الیکشن افسر اے کے سنگھ، پولیس سپرنٹنڈنٹ گوروسنگھ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ پولنگ مراکز کے آس پاس بھیڑجمع نہ ہونے کی ہدایات دیتے ہو ئے وہاں تعینات سینٹرل سیکورٹی فورس کے جوانوں کو محتاط رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bsp sp workers clash in mahuba up in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment