بی ایس پی جنرل سکریٹری نسیم الدین صدیقی کومع اہل و عیال پارٹی سے نکال دیاگیا

لکھنؤ:بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)کی انتخابی حکمت عملی وضع کرنے والوں میں شمار کئے جانے والے پارٹی کے جنرل سکریٹری نسیم الدین صدیقی کو ان کی اہلیہ حسنیٰ صدیقی اور بیٹے افضل صدیقی کے ساتھ آج بی ایس پی سے خارج کردیا گیا۔ ان پر پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ اسمبلی انتخابات میں امیدواروں سے اور عام لوگوں سے ان کے کام کرانے کے لیے پیسے لینے کا الزام تھا۔
مسٹرصدیقی کو ان کی بیوی اور بیٹے سمیت پارٹی سے نکالنے سے متعلق بی ایس پی کی صدرمحترمہ مایاوتی کے فیصلے کے سلسلے میں راجیہ سبھا رکن اور پارٹی کے جنرل سکریٹری ستیش چندر مشر نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مسٹر صدیقی کو محترمہ مایاوتی نے کئی بار بلایا۔انہیں کئی پیغام بھیجے گئے لیکن وہ اپناموقف رکھنے نہیں آئے۔ مسٹر مشر نے بتایا کہ مسٹر صدیقی ان کی بیوی اور بیٹے کاپارٹی سے اخراج ناگزیر ہو گیاتھا۔ بی ایس پی حکومتوں میں 18-18اہم محکموں سے وزیررہے مسٹر صدیقی کو محترمہ مایاوتی کا بہت قریبی سمجھاجاتاتھا۔
وہ قانون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے قائد بھی رہے ہیں۔اس وقت وہ قانون ساز کونسل میں بی ایس پی کے لیڈر تھے۔ان کی اہلیہ حسنیٰ صدیقی بھی قانون ساز کونسل کی رکن ہیں۔ان کے بیٹے افضل نے 2014میں لوک سبھا کاالیکشن لڑاتھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bsp leader naseemuddin siddiqui son afzal expelled from party in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply