بی ایس پی اب’بہن جی سمپتی پارٹی ‘ کا مخفف بن گئی ہے:وزیر اعظم نریندر مودی

ارئی(جالون) :وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے طنز کیا کہ بی ایس پی اب’بہن جی سمپتتی (جائیداد)پارٹی‘ہو گئی ہے۔ مسٹر مودی نے ریاست میں بندیل کھنڈ علاقے کے اورئی میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پی اب بہوجن سماج پارٹی نہیں رہ گئی ہے۔
اب یہ صرف’بہن جی سمپتی پارٹی‘ ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بہن جی نے نوٹوں کی منسوخی کے دوران اپنی پارٹی کے کھاتے میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ جمع کروایا تھا۔ اتنے روپے اپنے پاس کیوں رکھے گئے۔
انہوں نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی کی بی ایس پی، سماجوادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس نے یہ کہہ کر شدت سے مخالفت کی تھی کہ تیاری کے ساتھ نہیں کی گئی ، کچھ وقت اور دینا چاہئے تھا۔ انہوں نے زبردست طنز کیا کہ وقت کس کو دینا چاہیے تھا۔ ایک ہفتے کے وقت کی بات کہی گئی تھی۔ انہوں نے یہ مہلت عوام کے لیے مانگی تھی یا اپنے نوٹ ٹھکانے لگانے کے لئے۔

Title: bsp is now behenji sampatti party says narendra modi | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply