سیاسی پارٹیاں محض اپنا کالا دھن بچانے کے لیے بڑی کرنسی منسوخی کی مخالفت کر رہی تھیں:شاہنواز حسین

جالندھر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان اور مرکزی انتخابی کمیٹی کے رکن شاہنواز حسین نے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کو کالے دھن پر بات کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔
مسٹر شاہنواز حسین نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے بی ایس پی کے ایک بینک اکاؤنٹ میں 104 کروڑ روپے اور پارٹی سربراہ مایاوتی کے بھائی آنند کے اکاؤنٹ میں 1.43کروڑ روپے جمع ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد محترمہ مایاوتی کو کالے دھن پر گفتگو کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔
شاہنواز حسین نے آج یہاں پریس بریفنگ میں بتایا کہ ای ڈی کی کارروائی کے بعد مرکزی حکومت کی طرف سے نوٹ بند کرنے کی مخالفت میں پارلیمنٹ میں طویل وسیع تقریر کرنے والی محترمہ مایاوتی کی حب الوطنی اجاگر ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر نوٹ بندکرنے کی سب سے زیادہ مخالفت ملک کی چار بڑی پارٹیاں بہوجن سماج پارٹی، ترنمول کانگریس، عام آدمی پارٹی، کانگریس نیز لالو پرساد کی آر جے ڈی طرف سے کی جارہی تھی۔
ا نہوں نے کہا کہ اصل میں یہ پارٹیاں اپنے کالے دھن کو بچانے کے لئے مخالفت کر رہی تھیں۔ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) میں 12 ہزار کروڑ روپے کا گھپلا کرنے والی یہ پارٹی اب بڑے نوٹوںکا چلن بند کردیے جانےسے بہت ناراض ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bsp has no moral right to talk on black money says shahnawaz hsain in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply