بی ایس پی سربراہ مایا وتی نے راجیہ سبھا سے استعفیٰ دے دیا

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی کے جنرل سکریٹری ستیش مشرا کے مطابق پارٹی سربراہ مایاوتی نے راجیہ سبھا میں دلتوں کا معاملہ نہ اٹھانے دیئے جانے کی وجہ سے احتجاجاً ایوان کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اس سے قبل راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران اپنی بات نہ رکھنے دینے سے مشتعل مایاوتی نے ایوان سے باہر نکلنے کے بعد اخباری نمائندوں سے کہا ” میں نے تحریک التوا کے تحت نوٹس دیا تھا جس میں بولنے کے لئے تین منٹ کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ جب میں نے سہارن پور ضلع کے سبیر پور گاؤں کا معاملہ اٹھانے کی کوشش کی تو حکمراں پارٹی کےارکان کھڑے ہوکر ہنگامہ کرنے لگے اور مجھے بولنے نہیں دیا گیا۔
اگر میں دلتوں اور محروموں کا معاملہ ایوان میں نہیں اٹھاسکتی تو میرا راجیہ سبھا میں آنے کا کیا فائدہ۔ اس لئے میں نے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bsp chief mayawati resigns from rajya sabha in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply