مودی نے یوپی میں الیکشن کا اعلان ہونے سے پہلے ہی کل کی ریلی میں اپنی پارٹی کی شکست تسلیم کرلی:مایاوتی

لکھنؤ:بھارتیہ جنتا پارٹی کی کل لکھنو میں ہوئی پریورتن مہاریلی کو فلاپ قرار دیتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے آج طنز کرتے ہوئے کہا کہ ریلی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ کے چہرے کا نور اتراہوا تھا۔
محترمہ مایاوتی نے کہا کہ مسٹر مودی نے ریاستی اسمبلی الیکشن کا اعلان ہونے سے پہلے ہی کل کی ریلی میں اپنی پارٹی کی شکست تسلیم کرلی۔ اس لئے انہیں کہنا پڑا کہ چناو ہار جیت کے لئے نہیں بلکہ ذمہ داری کے لئے لڑا جائے گا۔ مسٹر مودی کو پتہ لگ گیا ہے کہ اترپردیش کی عوام الیکشن میں انہیں شکست سے دوچار کرنے جارہی ہے۔ ریلی میں مسٹر مودی اور مسٹر شاہ کے چہرے کا نور اتراہوا تھا۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم نے حال ہی میں محترمہ مایاوتی کا نام لئے بغیر طنز کیا تھا کہ نوٹ بندی سے کچھ لوگ اپنے پیسے ٹھکانے لگانے میں مصروف ہیں اوران کے چہرے کا نور اترگیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bsp chief mayawati calls modis lucknow rally a flop in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply