در انداز ی کے شبہ میں ایک بنگلہ دیشی کو ہلاک کرنے پرسات بی ایس ایف جوان معطل

نئی دہلی: بی ایس ایف نے ایک بنگلہ دیشی کو مغربی بنگال میں گولی مار کر ہلاک کرنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم جاری کرنے کے بعد ایک افسر سمیت سات بی ایس ایف اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز ایک بنگلہ دیشی باشندے کو سرحد پار کے سونے کے اسمگلروں کے گروپ کا ایک ساتھی سمجھ کر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ بی ایس ایف افسران کے مطابق یہ واقعہ14مئی کو صبح دس بجے مغربی بنگال کے کرشنا نگر ضلع میں بان پور سرحدی چوکی پر اس موقع پر پیش آیا جب مشتبہ اسمگلروں کے ایک گروپ نے بی ایس ایف کے ایک گشتی دستہ کو گھیر لیا
جس پر بی ایس ایف نے انہیں منتشر کرنے کے لیے صرف معمولی طور پر زخمی کردینے والی بندوق سے فائرنگ کی ۔لیکن سرحد پار ایک بچہ بھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا اور اسپتال لے جاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bsf suspends 7 troops after bangladeshi killed along ib in west bengal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply