پاکستان رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل برکی کو ہند مدعوکرنے کے ساتھ بی ایس ایف رینجرز میٹنگ ختم

نئی دہلی: ہندوستانی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اور پاکستان رینجرز کے درمیان لاہور میں تین روزہ اجلاس کے اختتام پر دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ستمبر 2015 میں دہلی میں ایسی ملاقات کے بعد سے بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی کا زیادہ اثر ہوا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے یہاں کہا کہ بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل نے دہشت گرد ی ،دراندازی اور اسمگلنگ کو روکنے کے لئے سرحد کے دونوں جانب مستعدی برتنے کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں فریقوں نے اپنی اپنی سرحدوں پر گشت میں تعاون بڑھانے اور شیڈول طریقے سے ایک دوسرے کے مسائل کو حل کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ بی ایس ایف وفد کی قیادت بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل کے کے شرما نے کی جبکہ پاکستان کے وفد کی قیادت پاکستان رینجرز (پنجاب) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عمر فاروق بر کی نے کی۔ مسٹر سوروپ نے کہا، “دوستی اور باہمی تعاون کے ماحول میں ملاقات ہوئی۔

دونوں فریق نے اس بات پر اتفاق ظاہر کیا کہ ستمبر 2015 میں دہلی میں ایسے اجلاس کے بعد سے بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی کا زیادہ اثر ہوا. “انہوں نے بتایا کہ بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان رینجرز (پنجاب) کے ڈائریکٹر جنرل برکی کو اگلے دور کی دو طرفہ مذاکرات کے لئے ہندوستان آنے کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bsf pak rangers reach consensus during meeting in lahore mea in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment