مویشی اسمگلروں کے حملے میں بی ایس ایف افسر شدید زخمیِ حالت نازک

اگرتلہ: مشتبہ مویشی اسمگلروں نے پیر کو منھ اندھیرے تری پورہ میں ہند بنگلہ دیش سرحد سے متصل علاقہ میں ایک بی ایس ایف کمانڈنٹ پر حملہ کر دیا۔ایک سینیئر افسر کے مطابق 145ویں بٹالین کی کمان سنبھالنے والا دیپک کے مونڈل اس حملہ میں شدید زخمی ہو گیا ہے اور اسے تشویشناک حالت میںبذریعہ طیارہ کولکاتا لے جایا گیا ہے ۔
یہ واردات ریاست کے سپاہیجالا ضلع میں بلارڈیپا سرحدی چوکی کے قریب رات ڈھائی بجے اس وقت کی ہے جب مویشی اسمگلروں نے اسے اپنے منی ٹرک سے ٹکر مار دی۔یہ کمانڈر اپنی ایک ٹیم کے ساتھ بغیر تاروں والے بین الاقوامی بارڈر پر مویشی اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھے تھا۔اسی دوران کچھ مویشی اسمگلروں پر اس کی نظر پڑی ۔
مونڈل نے انہیں للکارا اور اس نے اپنے اردلی اور ڈرائیور کے ساتھ انہیں روکنے کی کوشش کی ۔لیکن25اسمگلروں کے اس گروپ نے، جو اینٹوں، لاٹھیوں اورچھر چاقوؤں سے لیس تھا،اس افسر اور اس کی گشتی پارٹی کو گھیرنے کی کوشش کی ۔اور اسمگلروں کی گاڑی نے افسر کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ جس میں افسر شدید زخمی ہو گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bsf officer attacked by cattle smugglers in tripura critical in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply