روہنگیاؤں کی شناخت کے لیے بی ایس ایف جوانوں کو بنگلہ زبان سکھائی جارہی ہے

اگرتلہ:بنگلہ دیش سے متصل بنگال میں واقع 22حساس چوکیوں پربارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) نے سیکورٹی انتظامات کو سخت کرنے، گشت میں تیزی پیدا کرنے اور روہنگیامسلمانوں کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے سرحد پر تعینات اہلکاروں کو مقامی زبان بنگالی سکھائی جارہی ہے۔ بی ایس ایف کے ذرائع کے مطابق گرفتاری کے بعد زیادہ تر روہنگیا اپنے آپ کو بنگلہ دیشی بتاتے ہیں۔اس لیے بی ایس ایف کے جوانوں کو مقامی بنگالی زبان سکھائی جارہی ہے تاکہ پوچھ گچھ میں آسانی ہو۔
ایک سینئر بی ایس ایف آفیسر نے بتایا کہ اگر کوئی غیر قانونی طریقے سے سرحد عبور کرنے کی کوشش کرتا ہے اورگرفتار کرلیا جاتا ہے تو پوچھ گچھ کے دوران وہ خود کو بنگلہ دیشی بتاتے ہیں۔ زبان اور لہجہ بنگالی ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیشی اور روہنگیا میں تمیز کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔طویل پوچھ گچھ کے بعد روہنگیا اپنی شناخت ظاہرکرتے ہیں۔ یہ 22حساس چوکیاں شمالی 24پرگنہ، مرشدآباد اور ندیا ضلع میں واقع ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bsf learning bangla to check rohingya influx in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply