وزیر اعظم مودی کی توہین کرنے پر بی ایس ایف اہلکار پر جرمانہ

نئی دہلی: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف ) کے ایک جوان کو وزیر اعظم نریندر مودی کی توہین کرنے پر سات روزکی تنخواہ بطور جرمانہ ادا کرنے کہا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 21فروری کو زیرو پریڈ کو ’مودی پروگرام ‘ کہنے پر کانسٹبل سنجیو کمار کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بی ایس ایف کے ہر یونٹ میں روز صبح جب اپنی حاضری لگوانے کے لیے جوان ایک مقام پر جمع ہوتے ہیں تو وہاں زیرو پریڈ ہوتی ہے۔
سنجیو کمار مغربی بنگال کے نادیہ ضلع میں تعینات ہے اور بی ایس ایف قانون مجریہ 1968کی دفعہ40کے تحت مجرم پایا گیا۔
بی ایس ایف حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ 21فروری کو زیر پریڈ کے درمیان آپ نے ’مودی پروگرام‘ لفظ کا استعمال کیا تھا جو عزت ماٰب وزیر اعظم کی توہین کا مظہر ہے ۔اس لیے مسٹرکمار پر اس جرم کے باعث سات روز کی تنخواہ بطور جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی جاتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: bsf jawan fined for disrespecting pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply