رخصت نہ دینے پر بی ایس ایف اہلکار نے انسپکٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

وٹاکارا(کیرل):کیرل اسمبلی کے16مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں الیکشن ڈیوٹی پر آنے والے بی ایس ایف کے ایک انسپکٹرکو فورس کے ایک جوان نے رخصت کی درخواست پر بحث کے دوران طیش میں آکر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
پولس کے مطابق بی ایس ایف جوان امیش پرساد سنگھ نے 45سالہ انسپکٹر رام گوپال مینا جو راجستھان کا رہائشی تھا ا پنی سروس رائفل سے گولیمار دی ۔ انسپکٹر کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر انتقال کر گیا۔
یہ واردات جمعرات کی شب ساڑھے گیارہ بجے کی ہے۔بی ایس یف کا عملہ الیکشن کے دوران تعیانت کی جانے والی فورس کے ایک حصے کے طور پر کوزی کوڈ ضلع کے وٹاکارا کے قریب کوٹاکال میں ایک ہائر سکنڈری اسکول اسلامک اکیڈمی میں ٹہرایا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bsf inspector shot dead by jawan in kerala in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply