بی ایس ایف اہلکاروں کو جعلی نوٹ شناخت کرنے کی ٹریننگ دی جائے گی

نئی دہلی:ہند۔ بنگلہ دیش سرحد پر دو ہزار کے جعلی نوٹ ،جس کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ا س کا جعلی نوٹ بنانا بہت ہی مشکل ہے ، پائے جانے کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں اور پولس فورسز کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔
بی ایس ایف اپنے جوانوں کی ٹریننگ کیلئے ریزرو بینک آف انڈیا سے بات چیت کررہی ہے تاکہ وہ آسانی سے جعلی نوٹوں کی شناخت کرسکیں ۔ گزشتہ ایک مہینے میں 2ہزار کے جعلی نوٹوں کی اسمگلنگ کئی واقعات نے نیم فوجی دستے اور انٹلی جنس کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ یہ جعلی نوٹ پاکستان سے بنگلہ دیش کی سرحد کے راستے ہندوستان میں پہنچائے جا رہے ہیں۔

Title: bsf in talks with rbi to train jawans to identify fake notes | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply