بی ایس ایف کوہند بنگلہ دیش سرحد پر80میٹر طویل سرنگ ملی

کشن گنج: بہار میں کشن گنج ضلع ہیڈکوارٹر سے متصل چوپڑا۔فتح پور باڈر آو¿ٹ پوسٹ (بی او پی) علاقے میں ہند۔بنگلہ دیش سرحد پر تقریباً 80 میٹر لمبی سرنگ ملی ہے۔ سرحدی سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل دیو شرن سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ ہند۔بنگلہ دیش سرحد پر خاردار تار لگنے کے بعد مویشی اسمگلروں نے اسمگلنگ کا نیا راستہ بنایا ہے۔ اس سلسلے میں بی ایس ایف کافی سخت ہے اور تمام اعلی حکام سرحد پر خیمہ لگا کر اس کی مختلف نکات پر جانچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اتنی لمبی سرنگ کچھ دنوں میں نہیں کھودی جا سکتی ہے اور یہ کام گزشتہ کئی ماہ سے رات کے اندھیرے میں کئے جانے کا اندیشہ ہے۔ مسٹر سنگھ نے بتایا کہ سرنگ ملنے کے بعد پورے علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پورے معاملے کی قیادت خفیہ اکائی کے ڈپٹی کمانڈنٹ پی کے رنجن کر رہے تھے۔ اس بات کا شک ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ سرنگ بنانے میں دونوں ممالک کے اسمگلر ملوث ہوسکتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bsf finds 80 metre long tunnel at india bangladesh border in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply