سرحد پر سی آر پی ایف کا سابق اہلکار مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے گرفتار

بیکانیر: راجستھان میں بیکانیر ضلع کے کھاجو والا علاقہ میں بارڈر سیکورٹی فورس نے بین الاقوامی سرحد پر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ بی ایس ایف کے اسسٹنٹ کمانڈ افسر مہند سنگھ ریپسوال نے آج بتایا کہ 18ون کو شام کو بی ایس ایف کو ممنوعہ سرحدی علاقے میں مشتبہ حالت میں ایک شخص کے گھومنے کی اطلاع ملی تو نیل کنٹھ چوکی پر تعینات جوانوں نے اسے دبوچ لیا۔ پوچھ گچھ میں اس کی شناخت جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے ممتاز حسین کے طور پر ہوئی۔
و ہ سی آر پی ایف کا سابق جوان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پوچھ گچھ میں ممتاز نے کہا کہ وہ مذکورہ علاقے میں رمضان کے دوران چندہ وصول کرنے کے لئے آیا تھا۔ اسے کھاجووالا پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔جہاں خفیہ ایجنسیاں اس سے پوچھ گچھ کررہی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bsf detain a suspect from border area in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply