میوات سانحے سے ’بیٹی بچاو‘ نعرے کی اصلیت بے نقاب: کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے آج دعویٰ کیا ہے کہ ہریانہ کے میوات ضلع میں اجتماعی عصمت دری کے وحشیانہ واقعہ نے بی جے پی حکومت کے ” بیٹی بچاو“ نعرے کی اصلیت بے نقاب کر دی ہے۔
پارٹی نے اس نعرے کو شعبدے پر محمول کیا۔ کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سورجوالا نے ہریانہ کی بی جے پی حکومت پر شدید حملہ کیا اور کہا کہ ہریانہ میں تشدد اور افراتفری کا ماحول ہے۔
ریاست کے میوات ضلع میں اجتماعی عصمت دری کے واقعہ سے بی جے پی کی بیٹی بچاؤ کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے والی پالیسی بے نقاب ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ نے ثابت کر دیا ہے کہ ہریانہ میں جنگل راج ہے اور وہاں کی منوہر لال کھٹر حکومت قانونی نظام کو برقرار رکھنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔
پولیس کے مطابق میوات ضلع کے ڈنگرہیری گاؤں میں بدھ کی رات چار پانچ بدمعاشوں نے میاں بیوی کو قتل کر کے ایک نابالغ اس اس کی شادی شدہ عمزاد بہن کی اجتماعی آبرو ریزی کی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Brutal gangrape in mewat exposes shambolic public relations stunt of beti bachao cong in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply