بروسلز دہشت گردانہ حملوں کی وزیر اعظم مودی نے مذمت کی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے بلجیم کے دارالخلافہ بروسلز میں دہشت گردانہ حملوں کو جس میں کم از کم21 درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے، نہایت قابل مذمت بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں اس خبر سے بہت رنج اور صدمہ پہنچا ہے۔
مودی نے ٹوئیٹ کیا کہ”بروسلز میں دہشت گردانہ حملے بہت تکلیف دہ اور پریشان کن ہیں۔ میں ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتا ہوں اور زخمیوں کے حق میں دعاگو ہوں کہ خدا انہیں جلد رو بصحت کرے“۔
واضح ہو کہ بروسلز کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ایم مقامی میٹرو اسٹیشن کو نشانہ بنا کر خود کش حملے کیے گئے جس میں 20سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔مودی جی کا ہند یورپی یونین کے چوٹی اجلاس میںشرکت کے لیے30مارچ کو بلجیم جانا طے ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Brussels attack condemnable modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply