بہار کے نالندہ ضلع میں کمسن بھائی بہن کوٹرک نے کچل دیا

بہار شریف: بہار میں نالندہ ضلع کے دیپ نگر تھانہ علاقہ میں آج ایک ٹرک سےکچل کر بھائی بہن کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کنچن پور پل کےنزدیک دو بچے آٹو رکشا میں سوار ہورہے تھے تبھی ایک بے قابو ٹرک نے دونوں کو کچل ڈالا۔ حادثہ میں دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
یہ دونوں ضلع کےمان پور تھانہ علاقہ کےنوزی بگیا گاوں کے رہنے والے تھے ان کے نام بسنتی کماری (11) اور اس ڈیڑہ ماہ کا بھائی چھوٹو تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹرک لے کر فرار ہوگیا۔ مقامی لوگوں کے مشتعل ہوکر قومی شاہراہ 31 کو جام کردیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Brother sister duo killed in accident in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply