بہار میں دو بہن بھائی تالاب میں ڈوب کر ہلاک

شیخ پورہ:بہار کے شیخ پورا ضلع کے جانگی پو گاؤں میں دو بہن بھائی ایک تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ پولس سپرنٹنڈنٹ راجندر کمار بھیل نے کہا کہ مرنے والے بچوں کی شناخت 16سالہ پرینکا اور 12سالہ اس کے بھائی روشن کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
وہ دونوں یوگندر نام کے ایک شخص کی اولاد تھے اور ضلع کے بر بیگھہ تھانہ کے تحت جانگی پور گاو¿ں کے رہائشی تھے۔یہ سانحہ اس وقت پیش آیا جب روشن گھر کے عین سامنےبنے ایک تالاب میں نہا رہا تھا ۔لیکن وہ نہاتے نہاتے گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوبنے لگا۔
اپنے بھائی کو ڈوبتا دیکھ کر بڑی بہن پرینکا نے اسے بچانے کے لیے تالاب میں چھلانگ لگا دی لیکن اس کو بچانے کی کوشش میں خود بھی ڈوب گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Brother sister drown in a pond in bihars sheikhpura in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply