موبائیل فون توڑنے پر بہن سے لڑائی کے بعد بھائی نے خود کشی کر لی

نئی دہلی: موبائیل کی لت بھی منشیات کی لت سے کم نہیں ہے اور جس طرح نشہ کے عادی کسی شخص کی نشہ آور شے چھین لی جائے اور اسے ضائع کر دیا جائے تو وہ جس غیض و غضب میں مبتلا ہو کر کوئی بھی انتہائی قدم اٹھالیتا ہے ٹھیک اسی طرح کی ایک واردا ت دہلی میں اس وقت ہوئی جب ایک 17سالہ لڑکے کا اپنی بہن سے موبائیل فون پر جھگڑاا ہو گیا اور 17سالہ کشور نے پستول کی گولی چلا کر خود کشی کر لی ۔

پولس نے ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔

دوران تفتیش متوفی کے جیب سے چار کاراآمد کارتوس بھی ملے ہیں۔پولس نے بتایا کہ جس پستول سے گولی چلی ہے وہ ضبط کر لی گئی ہے۔اس میں دو گولیاں اور تھیں۔

کشور کے والد رنبیر سنگھ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ موبائیل فون ٹوٹ جانے پر کشور کا اپنی بہن کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تھا ۔جس کے بعد کشور نے طیش میں آکر اپنے ہی گولی مار لی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Brother ends life after fight with his sister over a mobile phone in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment