ذاکر نائیک کی تقریروں کو نشر کرنا غیر قانونی: وزیر اطلاعات و نشریات

نئی دہلی:اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے پیس ٹی وی سے اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تقاریر کی نشریات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تقاریر کا مطالعہ کرنے کے لئے ایک معاون ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
مسٹر نائیڈو نے نئی دہلی میںمیڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارت نے کیبل نیٹ ورک پر غیر قانونی چینلوں کی نشریات کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے تمام وزرائے اعلی اور ریاستوں کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیس ٹی وی نے 2008 میں لائسنس کےلئے درخواست دی تھی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا تھا۔
اس لئے اس کا نشر کرنا بھی غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہاکہ “میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اگر آپ کیبل نیٹ ورک پر کسی غیر قانونی چینل کی نشریات دکھائی دے ،تو ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاعات و نشریات کی وزارت کو مطلع کریں۔ ہم متعلقہ ایجنسیوں کو الرٹ کر دیں گے”۔
انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت نے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی اور ضلع حکام کو بھی خط لکھا ہے جس میں انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ قومی سلامتی اور سماجی ہم آہنگی سے متعلق معاملہ ہونے کے ناطے غیر قانونی مواد کو غیر قانونی طورپر ڈاؤن لوڈ کرنے اور نشریات کے خلاف احتیاطی قدم اٹھائیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Brodcasting of zakir naiks speaches is illgal says venkia naidu in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply