جے للتا کے انتقال سے ہندستان ایک فعال اور قابل رہنما سے محروم ہو گیا : برطانوی ہائی کمشنر

چنئی:(یو این آئی) ہندوستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر سر ڈومینک اسکویتھ نے آج تمل ناڈو کی آنجہانی وزیر اعلی جے جے للتا کو عظیم سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے ہندستان ایک قابل لیڈر سے محروم ہو گیا ہے۔ سر ڈومینک نے وزیر اعلی او پنیرسیلوم سے ریاستی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے بعد محترمہ جے للتا کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ۔
مسٹر پنیرسیلوم نے ان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ آزاد ہندوستان کی سب سے زیادہ بااثر رہنماؤں میں سے ایک محترمہ جے للتا کے انتقال کے باعث یہ ملاقات غمگین ماحول میں ہوئی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ قوم اور تمل ناڈو ان کی رہنمائی اور قیادت کی بہت زیادہ کمی محسوس کرے گا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے ان کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ایک عظیم سیاسی شخصیت تھیں اور ہندستان نے ایک اہل لیڈر کھو دیا ہے۔
مسٹر پنیرسیلوم نے یقین دلایا کہ ریاستی حکومت محترمہ جے للتا کے بتائے ہوئے براستوں پر چلنے کیلئے پرعزم ہے اور ان کی پالیسی کے مقاصد کو محسوس اور پورا کیا جائے گا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے تملناڈو حکومت کی طرف سے کئے گئے قابل ستائش کاموں کی تعریف کی اور کہا کہ سمندری طوفان کی تباہی کے بعد متعلقہ ایجنسی شہر میں جلد ہی صورت حال کو معمول پر لے آئے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: British high commissioner dominic asquith meets cm o panneerselvam in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply