قونصلر کی اگستا ویسٹ لینڈ سودے کے دلال میشیل سے ملاقات کرانے کے لیے برطانوی ہائی کمیشن کی حکومت ہند سے اپیل

نئی دہلی: برٹش ہائی کمیشن نے حکومت ہند سے کہا ہے کہ اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹرسودے کے دلال کرسچیان میشیل سے قونصلر کی ملاقات کا بندوبست کرے۔

واضح ہوکہ سی بی آئی نے بدھ کے روز ہیلی کالپٹر سودا کیس میں میشیل کو عدالت سے پانچ روز کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔میشیل نے درخواست ضمانت دی تھی لیکن عدالت نے درخواست کوآئندہ سماعت تک ملتوی کر تے ہوئے اسے سی بی آئی کی تحویل میںدےدیا۔

سی بی آئی نے اس سے قبل14روز کی تحویل چاہی تھی۔اسے دوبئی حکومت نے اس کے اخراج کا حکم جاری کر کر کے اس کی ہند کو حوالگی کی راہ ہموار کی تھی۔

میشیل ان تین دلالوں میںسے ایک ہے جن کے خلاف اگستا ویسٹ لینڈکیس میں تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دیگر دو کے نام گوئیڈوہشکے اور کارلو گیروسا ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: British high commission seeks christian michels consular access in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment