برطانیہ کو جلیانوالہ باغ خونریزی کی معافی مانگنا چاہیے: لندن کے مئیر کا بیان

امرتسر : لندن کے پہلے ایشیا نژاد مئیر صادق خان نے کہا ہے کہ حکومت برطانیہ کو نو آبادیاتی دور میں جلیان والا باغ خونریزی کی معافی مانگنی چاہیے۔
واضح رہے کہ 1919میں جلیان والا باغ خونریزی ، جس میں برطا نوی فوج نے امرتسر شہر میں ہزاروں نہتے احتجاجیوں پر فائرنگ کی تھی،برصغیر میں برطانوی دور حکومت میںدیے گئے زخم کا انمٹ نشان ہے۔
2013کے دورہ ہند کے دوران اس وقت کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے پنجاب میں جلیانوالے باغ کے شہیدوں کی یادگار پر حاضری دے کر اسے شرمناک فعل تو قرا ردیا تھالیکن معافی نہیں مانگی تھی۔
صادق خان نے مہمانوں کے رجسٹر پر خونریزی کا مقام دیکھ کر قلبی تکلیف پہنچی اور یہ ایسا سانحہ ہے جسے کبھی فراموش نہیںکیا جا سکتا۔اب وقت آگیا ہے کہ حکومت برطانیہ معافی مانگے ۔میرے خیالات و جذبات ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو اس سانحہ میں مارے گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Britain must apologise for colonial era massacre says london mayor in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply