مجھ میں نت نئے تجربات کرنے کی ہمت ہے : نریندرمودی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان بتدریج تبدیلی کا انتظار نہیں کر سکتا ہے بلکہ ہمیں فوری اور وسیع پیمانے پر تبدیلی کی ضرورت ہے اور یہ صرف پالیسی ساز اصلاحات سے ہی ہو سکتا ہے۔
مسٹر مودی نے نیتی آیوگ(پلاننگ کمیشن) کے آئندہ 15 برسوں کے ویژن دستاویز تیار کرنے کے پیش نظر یہاںآیوگ کے اجلاس میں کہا کہ آیوگ ہندوستان کے لئے یہ رہنماخطوط تیار کر کے صحیح سمت میں کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نئے نئے تجربے کرنے وا لے ہیں اور ان میں ایسا کرنے کی ہمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی پر مبنی انتظامیہ سے جہاں رفتار کو یقینی بنانے کی امید جا سکے گی وہیں شفافیت اور ذمہ داری وقت کا تقاضہ ہے۔ مستقبل کے لئے ہمارا نقطہ نظر گڈ گورننس اور ملک کی عوام کی زندگی کو بہتر بنانا ہونا چاہئے۔
اس کے ساتھ ہی زراعت میں ٹیکنالوجی کی بنیاد پر جدت کی ضرورت ہے جس سے انقلابی تبدیلی آ سکے اور کروڑوں لوگوں کو غربت سے باہر نکالا جا سکے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سیاحت جیسے شعبے میں کم ماہر لوگوں کو روزگار دلانے کی بے پناہ امکان ہے۔ اس معاملے میں انہوں نے سکم کی مثال بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ نیتی آیوگ کو جدت کو رفتار دینے اور ہندوستان کی ترقی کے لئے دائرے سے باہر جا کر سوچنا چاہئے۔
ہندوستان کو اپنے قدرتی وسائل کے ساتھ ہی فروغ انسانی وسائل کے لئے آگے کی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کی حکمت عملی بنانے کے دوران موجودہ وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کا خاکہ طے کیا جانا چاہئے۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے موجودہ اداروں اور وسائل کے کثیر استعمال پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bring more experts to niti ayog says narminder modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply