حکومت نے ملک میں کاروبار کے ماحول کو سازگار بنانے کے ٹھوس اقدامات کیے ہیں: مودی

پنجی:ملک میں زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگرکرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے ملک میں کاروبار کے ماحول کو سازگار بنانے کے لئے ایسے کئی اقدامات کئے ہیں جن کے نتیجے میں آج کا ہندستان اقتصادی سرگرمیوںکے لئے دنیا کا نہایت منفعت بخش ملک بن گیا ہے۔
گوا کے دارالخلافہ پنجی میں برکس بزنس کونسل سے اپنے خطاب میں مسٹر مودی نے کہا کہ ملک میں صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کو سہل بنانے کے لئے ہم نے کئی اقدامات کئے ہیں ۔ برکس کا قیام جس میں برازیل، روس، انڈیا، چین اور ساوتھ افریقہ شامل ہیں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ اور مشترکہ چیلنجوں کا مل کر سامنا کرنے کے لئے ہی عمل میں آیا تھا۔
نو تشکیل شدہ برکس بنک ” دی نیو ڈیولپمنٹ بینک(این ڈی بی)کے تعلق سے مسٹر مودی نے کہا کہ اس بنک کا قیام ہماری مشترکہ کوششوں کا ایک ٹھوس نتیجہ ہے جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ توقع بھی ظاہر کی برکس بزنس کونسل تجارت اور سرمایہ کاری کے محاذ پر ہمارے مشترکہ مقاصد کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Brics business council must work to achieve common goal pm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply