وزیر اعظم نریندر مودی نے امول چاکلیٹ پلانٹ کا افتتاح کیا

آنند(گجرات):وسزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو اپنی آبائی ریاست گجرات کے ایک روزہ دور کا آغاز آنند ضلع کے موگر میں واقع امول برانڈ کی مالک گجرات کو آپریٹیو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن کے چاکلیٹ پلانٹ کے افتتاح سے کیا ۔

اپنی تقریر میں مودی نے کہا کہ امول برانڈ پوری دنیا میں معروف ہے ۔ یہ بااختیار بنانے کا ایک ماڈل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم جن دھن، ون دھن اور گوبر دھن پر توجہ مرکوز کیے ہیں ۔اس سے کسانوں کو فیض پہنچے گا۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم قومی دارالخلافہ واپس آنے سے پہلے راجکوٹ میں الفریڈ اسکول کو مہاتما گاندھی میوزیم میں تبدیل کرنے کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔

یہ میوزیم 1868میں اسی اسکول میں 26کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے جس میں مہاتما گاندھی نے ہائی اسکول تک تعلیم حاصل کی تھی۔اس وقت اس اسکول کا نام راجکوٹ ہائی اسکول تھا۔اور1907میں اس کا نام انگریزحکومت نے الفریڈ اسکول کر دیا تھا۔

جسے ریاست حکام نے میوزیم میں تبدیل کرنے کے لیے2017میں بند ہی کر دیا۔وزیر اعظم آنند اور انجار میں ریلیوں سے بھی خطاب کریں گے۔اس سے قبل گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے وزیر اعظم کا ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Brand of amul known world over has become an inspiration says pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment