پاکستان کے کئی علاقے اب برہموس میزائل کی زد میں

بنگلور: برہموس سپرسونک کروز میزائل کا نیا ورژن پاکستان کے بیشتر حصوں کے ساتھ ساتھ چین کے مخصوص علاقوں تک اہداف کو نشانہ بنا سکے گا۔ دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے سربراہ ایس کرسٹوفر نے آج بتایا کہ 450 کلومیٹر کی صلاحیت والے برہموس میزائل کے نئے ورڑن کا پہلا تجربہ 10 مارچ کو کیا جائے گا۔
بنگلور میں منعقد ایرو انڈیا شو میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کرسٹوفر نے کہا کہ آئندہ دو سے ڈھائی سال کے دوران برہموس کی مار کرنے کی صلاحیت 800 سے بڑھاکر 850 کلومیٹر تک کی جائیگی۔ میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول یونٹ (ایم ٹی سی آر) کے موثر ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈی آر ڈی او کے سربراہ نے کہا کہ اس کا فائدہ یہ ہوا ہے اب ہندستان برہموس میزائل کی صلاحیت بڑھا سکتا ہے جو پہلے 290 کلومیٹر تک محدود تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Brahmos cruise missile range to increase to 450km drdo chief in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply