پنجاب کے ضلع برنالا میں مسجد تعمیر کے لئے برہمنوں نے زمین عطیہ کی

برنالا:پنجاب کے ضلع برنالامیں سماجی اتحاد کی مثال قائم کرتے ہوئے موم گاؤں میں مقامی برہمن سماج کے لوگوں نے مسجد بنانے کے لئے اپنی زمین عطیہ کر دی۔ یہی نہیں سکھ کمیونٹی کے لوگوں نے مسجد کی تعمیراتی کام کے لئے چندہ اکٹھا کیا ہے۔ مسجد بنانے کے لئے دو دیگر کمیونٹیزکے لوگ بھی مدد کر رہے ہیں۔
لدھیانہ ضلع سے ملحقہ گاؤں میں مسجد کے تعمیرکی نگرانی کر رہے جسویر خان کے بھائی ناظم خان کہتے ہیں ،’ہم گاؤں میں اب تک دو کمروں والی بابا مومن شاہ کی درگاہ میں عبادت کرتے تھے۔ لیکن اب پنڈت برادری کے لوگوں نے ہمیں زمین عطیہ کی ہے ، جس کے بعد ہم نے مسجد کی تعمیر اتی کام شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے صرف ہمیں زمین نہیں دی بلکہ وہ تعمیراتی کام میں بھی ہماری مدد کر رہے ہیں ۔ انہوں نے ہمارے لئے چندہ بھی جٹایا ہے۔ ناظم بتاتے ہیں’ جس طرح سے گاؤں والے اور ہمارے سکھ بھائیوں نے مسجد کی تعمیر کے لئے چندے کا انتظام کر رہے ہیں ، ایسا لگتا ہے کہ اگلے کچھ مہینوں میں مسجد کا تعمیراتی کام پورا ہو جائے گا۔
تعمیراتی کام اہم رول ادا کر رہے پنڈت پرشو تم کا کہنا ہے کہ ہم گاؤں می ںایک شیو مندر بنا رہے ہیں اور ہمارے گاؤں میں گوردوارہ بھی ہے۔ اس وجہ سے ہمارا خواب تھا کہ گاؤں میں ایک مسجد بھی بنائی جائے۔ ہم یہ سمجھ تے ہیں کہ سبھی مذہبوںکایکساں طور پر احترام کرنا چاہئے۔یہی نہیں ایک پنجابی ہونے کی وجہ سے ہمیں بچپن سے ہی سبھی دھرموں کا احترام کرنا سکھایاگیا ہے اور سیکولر ہونے پر ہمیں فخر ہے۔
آپ کو بتادیں کہ اس گاؤں میں سکھ برادری کے تقریباً 4ہزار لوگ رہتے ہیں جبکہ مسلم اور ہندوؤں کی تعدادقریب 400ہے۔ گاؤں کے سرپنچ منجیت کور کہنا ہے کہ ہمارا گاؤں سماجی اتحاد کی ایک مثال ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Brahmins donate land sikhs fund mosque in barnala village in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply