یشونت سنہا کے مضمون پر راہل گاندھی نے مودی اور جیٹلی کو ہدف تنقید بنایا

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے ملک کی معیشت کی صورت حال پر سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا کے ایک روزنامہ میں شائع مضمون کے بہانے مودی حکومت کا مذاق اڑاتے ہوئے آج وزیر عظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی پر سخت حملہ کیا۔ مسٹر سنہا نے ایک قومی انگریزی روزنامہ میں اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ ’وزیر اعظم دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے غریبی کو قریب سے دیکھا ہے۔ ان کے وزیر خزانہ رات دن محنت کر کے یہ یقینی بنارہے ہیں کہ تمام ہندوستانی غریبی کو قریب سے دیکھ سکیں۔‘
کانگریس کے نائب صدر نے اس مضمو ن کے بہانے مودی حکومت کی اقتصاد ی پالیسیوں پر سخت حملہ کیا اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا نام لے کر اور مسٹر مودی کا نام لئے بغیر ان کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا’ دیویو اور سجنو آپ کا معاون پائلٹ اور وزیر خزانہ بول رہا ہوں۔ براہ کرم اپنی سیٹ پر لگی پٹی کو باندھ لیں اور سنبھل کر بیٹھ جائیں۔ ہمارے طیارے کے بازو گر چکے ہیں۔“
واضح رہے کہ تسلسل سے انحطاط پذیر شرح نمو اور مائل بہ زوال اقتصادیات کے باعث یشونت سنہا نے گرتی معیشت کے حوالے سے جیٹلی کو ہدف تنقید بنایا ۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ارون جیٹلی ابھی تک اس حکومت میں سب سے بڑا چہرہ ہیں۔ کیبنٹ میں نام اور قلمدان طے ہونے سے پہلے ہی ان کا نام طے تھا کہ جیٹلی ہی وزیر خزانہ بنیں گے۔لوک سبھا انتخابات ہارنے کے باوجود انہیںویزر خزانہ بننے سے کوئی نہیں روک سکا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Brace for landing this is your fm rahul gandhi taunt over yashwant sinha article in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply