بلدیاتی چناؤ میں جیت کا جشن مناتے سماج وادی کارکنوں کی فائرنگ،8سالہ بچہ ہلاک

مظفر نگر: شاملی ضلع کے کیرانہ قصبہ میں بلدیاتی انتخابات میں اپنی پارٹی کے امیدوار کی جیت کی خوشی میں سماج وادی پارٹی کے کارکنوں کی طرف سے کی جانے والی ہوائی فائرنگ کی زد میں ایک8سالہ بچہ ہلاک ہو گیا جس سے مقامی لوگوں میں غم و غصہ پھیل گیا اور زبردست احتجاج کیا گیا۔پولس سپرنٹنڈنٹ انل کمار جھا نے بتایا کہ سماج وادی پارٹی کے کارکن کیرانہ کے بلدیاتی انتخابات میں اپنی امیدوار نفیسہ کی کامیابی کی خوشی میںجشن منا رہے تھے اور جوش میں فائرنگ کر رہے تھے کہ ایک گولی بھٹک کر رکشے پر جارہے سمیع نام کے ایک 8سالہ بچہ کو لگ گئی۔اسے خون میں لت پت اسپتال ے جایا گیا جہاں وہ بہت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث انتقال کر گیا۔اس سلسلہ میں فاتح امیدوار کے شوہر سمیت 5افراد کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Boy killed in celebratory firing by sp workers in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply