بی جے پی لیڈروں کا میونسپل کمیٹی کے ایل او ایم ایم خان کے قتل سے کوئی واسطہ نہیں: دہلی پولس

نئی دہلی:دہلی پولس نے نئی دہلی میونسپل کمیٹی(این ڈی ایم سی )کے لاآفیسر ایم ایم خان کے قتل کے معاملے میں این ڈی ایم سی کے وائس چیئرمین کرن سنگھ تنور اور بی جے پی ممبر پارلیمنٹ مہیش گری کو کلین چٹ دے دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خان کے قتل سے تنور کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔ واضح ہو کہ اس معاملے میں پولیس نے ہوٹل کناٹ کے مالک رمیش ککڑ کے کردار کو مشکوک سمجھتے ہوئے اس کے ہوٹل کو سیل کر دیا تھا۔لیکن اب اس معاملے میں کرن سنگھ تنور اور مہیش گری کے ملوث ہونے کو سرے سے خارج کردیا گیا اور کہا گیا ہے کہ وہ دونوں اس واردات میں شامل نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ ایک مہینہ پہلے 16مئی کوجامعہ نگر علاقے کے جوہری فارم میں این ڈی ایم سی کے لاآفیسر ایم ایم خان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ جنوبی دہلی کے اسپیشل،پولس کمشنر (امن و قانون) تاج حسن نے میڈیا کے نما ئندوں سے بات کرتےہوئے کہا کہ اس واردات میں ملوث ککڑ سمیت سات افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دریں اثنا دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے ایم ایم خان قتل کیس میں بی جے پی لیڈروں کو بے داغ و بے قصورقرار دینے پر لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کو ایک مکتوب کے توسط سے اظہار ناخوشی کیا ہے۔ان کی پارٹی عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے دہلی پولس بی جے پی کی ترجمان بننے کے بجائے پہلے اس کے دونوں لیڈروں کو گرفتار کرے اور ان کی موبائل کالوں کی تفصیل حاصل کرے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Both bjp leaders get clean chit in mm khans murder in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply