پٹنہ کے ایک ہاسٹل میں 4دیسی بم پائے گئے، ملزمان فرار

پٹنہ:بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے بہادرپور تھانہ علاقے میں واقع ایک ہاسٹل میں پولیس کے چھاپے کے دوران چار دیسی بم پائے گئے ۔
پولیس ذرائع بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بہادرپور تھانہ علاقے میں واقع سید پور ہوسٹل نمبر ایک میں کچھ سماج دشمن عناصر جمع ہیں اور کوئی تخریبی کارروائی نجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اسی بنیاد پر ہاسٹل پر چھاپہ مارا گیا۔
اس دوران ہاسٹل کی چھت کے ٹینک سے چار دیسی بم برآمد کئے گئے ۔ تاہم چھاپہ مارے جانے کی بھنک ملتے ہی منصوبہ سازی کر رہے افراد موقع سے فرار ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ برآمد بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bombs found in saidpur hostel patna in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply