بامبے ہائی کورٹ نے ڈاکٹروں کو ڈیوٹی جوائن کرنے اور حکومت کو انہیں تحفظ بہم پہنچانے کا حکم دیا

ممبئی: بامبے ہائی کورٹ نے تمام ہڑتالی ڈاکٹروں کو حکم دیا کہ وہ کام پر واپس آجائیں اور ساتھ ہی مہاراشٹر حکومت کو بھی ہدایت کی کہ تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے عمدہ حفاظتی بندوبست کرے تاکہ ڈاکٹرز کسی قسم کے ڈر اور کوف کے بغیر اپنی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔
بامبے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ جو ڈاکٹرز ڈیوتی پر آجائیں ان کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی جائے۔اس حکم کے ساتھ ہی عدالت نے معاملہ کی آئندہ سماعت15روز بعد کرنے کہا ہے۔دریں اثنا مہاراشٹر ایسوسی ایشن آف ریذیڈنٹ ڈاکٹرز نے عدالت مٰن ایک حلف نامل داخل کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ڈیوٹی جوائن کرنے تیار ہیں لیکن حکومت اور ایڈمنسٹریشن ان کوتحفظ بنائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bombay high court orders doctors to resume work directs govt to provide security in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply