مہاراشٹر میں ہڑتالی ڈاکٹروں کے معاملہ کی بامبے ہائی کورٹ میں سماعت ملتوی ،114ڈاکٹرمعطل

ممبئی:آج یہاں بامبے ہائی کورٹ میں چیف جسٹس منجولا چیلورکی غیر حاضری کی وجہ سے بی ایم سی اور سرکاری اسپتالوں میں اجتماعی رخصت پر گئے ڈاکٹروں کے معاملہ میں سماعت ملتوی ہوگئی ،البتہ ممبئی میونسپل کارپوریشن نے ہڑتال پرگئے 500ڈاکٹروں کو عدالت کے حکم کے تحت وجہ بتاؤ نوٹس جاری کر دیاہے جبکہ شولاپورمیں 114ڈاکٹروں کو معطلی اورپونے کے ساسون اسپتال کے ڈاکٹروں کے خلاف بھی 250ڈاکٹروں کو بھی نوٹس دیا گیا ہے کہ اگر وہ کام پر نہیں واپس لوٹے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ تین ر وز سے اجتماعی رخصت پر چل رہے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کو گزشتہ روز ہائی کورٹ نے سخت پھٹکارلگاتے ہوئے کہاتھا کہ مزدوروں کی طرح رویہ اپنانا ڈاکٹروں کے حق میں اچھا نہیں ہے اورہڑتال کرنا ڈاکٹر کے پیشہ کو زیب نہیں دیتا ہے۔ججوں نے ان ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا تھا۔
ممبئی کے علاقے میں واقع لوکمانیہ تلک سائن اسپتال میں ایک مریض کے رشتہ داروں کے ذریعہ مقامی ڈاکٹر کی پٹائی کے پیش نظر بطور احتجاج ریاست گیر سطح پر ڈاکٹروں نے اجتماعی چھٹی لے لی ہے۔چیف جسٹس منجولا چیلوراور جسٹس گریش کلکرنی نے ہدایت دی اسپتال انتظامیہ کو ان ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنا چاہئے۔ رپورٹ کے مطابق ممبئی ،پونے ،ناسک سمیت مہاراشٹر کے شہروں میں اسپتالوں میں مریضوں کا براحال ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bombay high court likely to hear plea over junior doctors mass leave on thursday in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply