سہکاری بینکوں میں پرانے نوٹ جمع کرنے پر پابندی لگانے پر مرکز اور ریزرو بینک کو عدالتی نوٹس

اورنگ آباد: بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ نے ضلعوں کے امداد باہمیو بینکوں کے لئے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے پرانے نوٹوں کو قبول کرنے پر پابندی لگائے جانے کے سلسلے میں مرکز ی حکومت اور ریاستی حکومت اور ریزرو بینک آف انڈیا کو نوٹس جاری کئے ہیں۔ دھولے ضلع کونسل کی ایک رکن کرن پاٹل کے وکیل پی ایم شاہ کے ذریعہ سے آر بی ائی کے اس فیصلے کے خلاف مفاد عامہ کی ایک عرضی دائر کی تھی۔ مرکزی حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس طرح کی تمام عرضیوں کی سماعت ایک سات کئے جانے کی درخواست والی عرضی سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔
پانچ سو او رایک ہزا روپے کے نوٹوں کو بند کئے جانے کے بعد پرانے نوٹوں کو بدلنے کے لئے 30 دسمبر تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ سرکاری اور پرائیوٹ بینکوں میں ان نوٹوں کو تبدیل کیا جاسکتا ہے لیکن کوآپریٹیو بینکوں میں ایسا کئے جانے پر روک لگادی گئی ہے۔ حکومت نے نو نومبر کو حکم جاری کیا تھا کہ ضلعی کوآپریٹیو بینکوں میں پرانے نوٹ بدلے جاسکتے ہیں کیوں کہ ان بینکوں میں بیشتر کسانوں کے اکاونٹ ہیں۔اس کے بعد حکومت نے گیارہ نومبر کو ایک حکم جاری کرکے ضلع کوآپریٹیو بینکوں میں پرانے نوٹوں کو بدلنے پر روک لگادی لیکن ان نوٹوں کو قبول کرنے کی اجازت دی۔ اس کے بعد آر بی آئی نے ان نوٹوں کو قبول کرنے پر پابندی عائد کردی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bombay hc issues notice to rbi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply