جرمن بیکری بم دھماکہ کے مجرم حمایت بیگ کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

ممبئی: بامبے ہائی کورٹ نے جمعرات کے روز 2010کے پونے جرمن بیکری بم دھماکہ کیس کے مجرم قرار دیے جانے والے حمایت بیگ کی سزائےموت کو عمر قید میں بد لنے کے ساتھ ساتھ حمایت کو 9معاملات میں بری کر دیا۔
ہائی کورٹ نے 2013میں پونے کی ایک سیشن عدالت سےبیگ کو ملنے والی سزائے موت کو برقرار رکھنے کے معاملہ پر اپنا یہ فیصلہ سنایا۔ البتہ عدالت نے 9دیگر معاملات میں حمایت کو بری کر دیا۔
جسٹس این ایچ پاٹل اور جسٹس ایس بی شکرے پر مشتمل بینچ نے دسمبر2015میں مہاراشٹر حکومت کی جانب سے سزائے موت کی تصدیق اور پنی سزا ئے موت کو چیلنج کر نے حمایت بیگ کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیاتھا۔دوران سماعت دو کلیدی گواہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں حمایت بیگ کی مخالفت میں بیان دینے پر مجبور کیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bombay hc commutes life sentence to himayat baig in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply